سپیشل آپریشنز سیل کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری
سپیشل آپریشنز سیل کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری بیرون ملک 136 خطرناک اشتہاریوں کی نشاندہی،102کے ریڈوارنٹ کا اجراء
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپیشل آپریشنز سیل سرگودھا ریجن کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،ترجمان آر پی او آفس عابد حسین کے مطابق سال 2025 میں کل 136 خطرناک بیرون ملک اشتہاریوں کی نشاندہی کی گئی انٹرپول کے ذریعے 102 ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری، 34 پر کام جاری ہے بیرون ملک مفرور 20 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا،بیرون ملک گرفتار 16 اشتہاریوں کی پاکستان واپسی کا قانونی عمل آخری مراحل میں ہے ،اشتہاریوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے 451 نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں ،پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی مدد سے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے 6 ملزمان گرفتارکیا گیا ،874 اشتہاریوں کے نام پی این آئی ایل میں درج، 7 ملزمان سرحدوں پر دھر لیے گئے ،148 اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا گیا،145 اشتہاریوں کی جائیدادیں نیلامی کے لیے فہرست میں شامل ہیں،12 بڑے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں نیلام کی جا چکی ہیں۔
،جائیداد نیلامی کے خوف سے 45 اشتہاریوں نے گرفتاری پیش کی ،اس موقع پر آر پی او شہزاد آصف خان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے اورمظلوم کی داد رسی اولین ترجیح ہے ، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔