نئی حلقہ بندیوں کے بعد واں بھچراں کیلئے میونسپل کمیٹی کا درجہ
نئی حلقہ بندیوں کے بعد واں بھچراں کیلئے میونسپل کمیٹی کا درجہواں بھچراں سرکل ایریا کی نئی یونین کونسلز کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )نئی حلقہ بندیوں کے بعد واں بھچراں کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ واں بھچراں سرکل ایریا کی نئی یونین کونسلز کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میانوالی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق واں بھچراں جنوبی پٹوار سرکل ایریا پر مشتمل واں بھچراں کے علاقہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ واں بھچراں میونسپل کمیٹی ایریا میں واں بھچراں سٹی۔ پکہ گھنجیرا ۔ چاننی۔ میاں دین والا۔ نٹال والا۔ اور کھچی کے علاقہ جات کو شامل کیا گیا ہے ۔ واں بھچراں کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شہریوں۔عوامی سماجی حلقوں نے واں بھچراں کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے علی حیدر نور خان اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک سجاد بھچر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔