سیوریج نظام کی بہتری کیلئے اعلیٰ معیار کے پائپس کی تیاری جاری
46اڈا (نمائندہ دنیا)46اڈا کے نواحی علاقہ چک نمبر 88شمالی میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے اعلیٰ معیار کے پائپس کی تیاری جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے 88 این بی بائی پاس روڈ سرگودھا پر قائم فیکٹری میں اعلیٰ معیار کے پائپس کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ معیاری پائپس سرگودھا شہر کے سیوریج نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے نکاسیٔ آب کے مسائل میں واضح کمی متوقع ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیاری کے تمام مراحل میں سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جا رہا ہے تاکہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔