افطاری کے وقت دو دکان داروں کو لوٹ لیا گیا

افطاری کے وقت دو دکان داروں  کو لوٹ لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)افطاری کے وقت دو مختلف وارداتوں میں دو دوکانداروں کو لوٹ لیا گیا، سٹی روڈ پر بلاک نمبر9میں واقعہ ایک کپڑے کی دوکان میں افطاری کے وقت دو نامعلوم اشخاص گھس آئے جو کہ نقاب پوش تھے ۔

 دوکان مالک احمد افطاری کر رہا تھا ملزمان نے اندر داخل ہوتے ہی پسٹل نکال کر اس پر تان لیا اورکیش کاؤنٹر سے نقدی و قیمتی موبائل زبردستی نکال کر لے گئے ،اسی طرح ظفر کالونی میں محمد عرفان اپنے کریانہ سٹور پر روزہ افطارکر رہا تھا سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمات درج کر لئے تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں