رمضان میں گراں فروشی عروج پر، پھل پہنچ سے دور
رمضان میں گراں فروشی عروج پر، پھل پہنچ سے دور ریٹ لسٹوں کے برعکس بیف،مٹن ،چکن من مرضی کے ریٹوں پر فروخت
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) رمضان المبارک میں گراں فروشی عروج پر،گوشت ،فروٹ عام آدمی کی پہنچ سے دور۔مڈھ رانجھا اور گردونواح میں رمضان المبارک میں دوکانداروں نے سرکاری نرخنامے مستردکردیئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے برعکس بیف،مٹن ،چکن گوشت من مرضی کے ریٹوں پر فروخت ہورہا ہے جبکہ فروٹ بھی انتہائی مہنگا ہونے کی بناء پرعام آدمی کی پہنچ سے دور ہے ۔دوکانداروں کا کہنا ہے جب خریداری مہنگے داموں کررہے ہیں تو سستے داموں فروخت کس طرح ممکن ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں جائیں۔