موچھ‘ پنجاب گرین الیکٹرو بس پر ایک بار پھر پتھراؤ کر دیا

موچھ‘ پنجاب گرین الیکٹرو بس پر ایک بار پھر پتھراؤ کر دیا

موچھ‘ پنجاب گرین الیکٹرو بس پر ایک بار پھر پتھراؤ کر دیا نامعلوم شخص پتھر پھینک کرجھاڑیوں کی اوٹ لے کر فرار ،مسافر پریشان

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ موچھ کے علاقے میں پنجاب گرین الیکٹرو بس پر ایک بار پھر پتھراؤ نامعلوم شخص پتھر پھینک کر اندھیرے اور جھاڑیوں کی اوٹ لے کر فرار ہو گیا تھانہ موچھ میں مقدمہ درج ہو گیا تفصیل کے مطابق گذشتہ شام پنجاب الیکٹرو گرین بس جسے کیپٹن حمزہ شفیق چلا رہا تھا یہ بس پائی خیل سے واپس میانوالی آ رہی تھی کہ موچھ تھل کینال پل کے قریب پہنچنے پر ایک نامعلوم شخص بس پر پتھر مار کر فرار ہو گیا جس سے بس کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا بس ڈرائیو و عملہ نے نامعلوم شخص کو پتھر مار کر اندھیرے میں فرار ہوتے دیکھا عملہ نے بس روکی نیچے اتر کر ملزم کی تلاش کی مگر وہ فرار ہو چکا تھا پتھر لگنے سے بس کا ایک شیشہ ٹوٹ گیا یاد رہے کہ موچھ پل کے قریب بس پر پتھراؤ کا یہ دوسرا واقعہ ہے تھانہ موچھ نے بس ڈرائیور و عملہ کی درخواست پر نامعلوم شخص پر پانچ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں