کندیاں: ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی لوٹ مار کا بازار گرم
کندیاں: ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی لوٹ مار کا بازار گرم چھوٹا گوشت2000،بڑا گوشت 1300،برائلر500روپے ،سیب 400 روپے کلو،
کندیاں (نمائندہ دنیا ) کندیاں اور گردونواح میں ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی لوٹ مار کا بازار گرم ہو گیا جہاں گوشت اور فروٹس کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے ہیں گوشت اور فروٹس کی قیمتیں غریب دیہاڑی دار کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں ۔کندیاں اور گردونواح میں گوشت اور فروٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں کندیاں میں چھوٹا گوشت1800 سے2000،بڑا گوشت 1200 سے 1300، برائلر450 سے 500 روپے ،سیب 400روپے کلو،کیلا250روپے درجن،امرود250روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے انتظامیہ نے دکانداروں کو سبزی،فروٹس اور گوشت من مانے نرخ پر بیچنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے پیرا فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جاری کردہ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے اور دکانداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی اجازت دے رکھی ہے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے صورتحال کا نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔