گلی سول ہسپتال میں بھی کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بننے لگے
گلی سول ہسپتال میں بھی کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بننے لگے اینٹوں سے بھری ایک ٹرالی اچانک سڑک پر موجود کھلے مین ہول میں جا گری
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے گلی آراں والی کے بعد اب گلی سول ہسپتال میں بھی کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بننے لگے ہیں جہاں گزشتہ روز اینٹوں سے بھری ایک ٹرالی اچانک سڑک پر موجود کھلے مین ہول میں جا گری جس سے ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر مین ہولز کھلے پڑے ہیں جو آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھلے مین ہولز بند کر کے سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔اہل علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔