سرگودھا:8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

سرگودھا:8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

سرگودھا:8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری بعض دیگر کیسز میں مزید تحقیقات اور ریکارڈ طلب کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر کی زیر صدارت ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی طور پر 36 کیسز کی شنوائی کی گئی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کے تحت زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا اور افسران نے ہر کیس پر بریفنگ دی۔ غورکے بعد 8 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دی گئی، 13 کیسز میں سخت وارننگ جاری کی گئی جبکہ ایک کیس میں ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ بعض دیگر کیسز میں مزید تحقیقات اور ریکارڈ طلب کرنے کی ہدایت کی گئی۔اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ ادویات کی تیاری، فروخت اور معیار سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں