عوام کو موبائل کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

 عوام کو موبائل کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں سے لاکھوں نہیں کروڑوں روپے نکال رہے پیکج ریٹ بڑھانے کے ساتھ نیٹ ورک کو انتہائی سست کر دیا،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا) پاکستان میں حکومت نے عوام کو مختلف موبائل کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں سے لاکھوں نہیں کروڑوں روپے نکال رہے ہیں جس کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان میں موبائل کمپنیاں بھی مافیا کی صورت اختیار کر جائیں گی یہ کھلم کھلا ڈکیتیاں کر رہے ہیں جس کو روکنا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کمپنیوں نے ہر مہینے پیکج ریٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک کو انتہائی سست کر دیا ہے اور کسی بھی نیٹ ورک سے پہلی بار کال ملانے پر کال نہیں ملتی اس کے علاوہ سم نکلوانے کے لیے جائیں تو فنگر پرنٹ فوری میچ کر جاتے ہیں جب کوئی سم وغیرہ بند کروانی ہو تو فنگر پرنٹ نہیں ملتے ان کمپنیوں کی لوٹ مار کی حد یہ ہے کہ انہوں نے از خود ایک ایک شخص کے نام پر کئی کئی سمیں جاری کر رکھی ہیں جن کے حوالہ سے لوگوں کو پتہ بھی نہیں راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ متعلقہ ادارے مبینہ ملی بھگت سے ان کمپنیوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور کسی بھی صارف کی شکایت پر کسی ادارے نے آج تک نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے مسائل بڑھ رہے ہیں اور یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں