مرغوں کے لین دین پر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

 مرغوں کے لین دین پر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

مرغوں کے لین دین پر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق رحمت اللہ خان کو ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ دم توڑ گیا، مقدمہ درج

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں نواحی علاقہ پل اعلٰی فقیر میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق مقدمہ درج تفتیش جاری ۔کندیاں کے نواحی علاقے پل اعلٰی فقیر میں مرغوں کے لین دین کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں رحمت اللہ خان ولد رمضان، قوم سنبل، عمر تقریباً 30 سال، سکنہ ڈیرا سنبلانوالہ شدید زخمی ہو گئے رحمت اللہ خان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 30 بور پستول سے فائرنگ کی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں