مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف پیرا فورس کا کریک ڈاؤن، متعدد گرانفروشوں اور چکن فروشوں کو جرمانے عائد

مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف پیرا فورس  کا کریک ڈاؤن، متعدد گرانفروشوں اور  چکن فروشوں کو جرمانے عائد

میانوالی (نامہ نگار)بن حافظ جی سمیت نمل چکڑالہ کے مختلف علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف پیرا فورس کا کریک ڈاؤن، متعدد گرانفروشوں اور چکن فروشوں کو جرمانے عائد، سخت وارننگ جاری۔

 اب مصنوعی منگائی کرنے والے جیل بھی جائیں گے اور دوکان بھی سیل ہو گی۔نمل چکڑالہ، بن حافظ جی اور گردونواح میں سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر سبزی، فروٹ، گوشت اور چکن فروخت کرنے والوں کے خلاف پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے اور آئندہ کے لیے سختی سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں