خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں  پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

خوشاب(نمائندہ دنیا)موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کے افسران کا ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خوشاب کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کئے گئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور نمازیوں کو محفوظ و پر ماحول میں عبادت کے مواقع مہیا کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، خصوصا نمازِوں کے اوقات میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، گشت کے نظام کو فعال بنائیں اور مساجد کی سکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں