اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کا پیرا فورس کے ہمراہ جھاوریاں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کا پیرا فورس  کے ہمراہ جھاوریاں کا دورہ

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یسرا سہیل بٹ نے پیرا فورس کے ہمراہ جھاوریاں کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدائت کی کہ تمام اشیا سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں ۔ گرانفروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ بعدازاں انہوں نے رورل ہیلتھ مرکز جھاوریاں کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی ، ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں