ڈپٹی کمشنر خوشاب نے زراعت آفس میں موجود مسجد کے نئے ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے زراعت آفس میں موجود مسجد کے نئے ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سابق سینیٹر غوث خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر مسجد کے ہال کی تعمیر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہاکہ مسجد اﷲ کا گھر ہے اس کے ہال کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنا میرے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔ یہ شہر ہمارا ہے اس میں امن وامان ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے وزیر اعلی پنجاب نگہبان کارڈ ٹرانزیکشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر نگہبان کارڈ کے اہل ہونے کے پراسس کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے خصوصی رمضان نگہبان کارڈ پیکیج کے ٹرانزیکسشن سینٹر میں کارڈ ایکٹیویٹ سسٹم اور رقم نکالنے کے طریقہ کار کا مختلف پہلو سے بھی جائزہ لیا۔