ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر رانا عزیزالرحمان کا اظہارِ رنج و غم
کندیاں (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور این اے 90 کے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیزالرحمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر نے ایران سمیت پوری دنیا میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے ۔ یہ سانحہ امتِ مسلمہ اور خطے کے امن کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن و سلامتی کے لیے سنگین چیلنج بن چکا ہے ۔رانا عزیزالرحمان نے زور دیا کہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی اور موجودہ کشیدہ حالات میں تمام فریقین کو تحمل و بردباری کے ساتھ سفارتی ذرائع اختیار کرنے ہوں گے تاکہ خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے ۔