مرغابیوں کا غیر قانونی شکار، ایک شخص کو گرفتار کر لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موضع ڈھل کے علاقے میں کارروائی کے دوران مرغابیوں کا غیر قانونی شکار کرنے پر ارشد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ظہور کالونی کا رہائشی ہے ۔کارروائی کے دوران ارشد کے دو ساتھی اور ان کے سہولت کار امتیاز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔