خطہ کی صورتحال انتہائی خطرناک حکومت سنجیدہ نہیں :آصف جیلانی

خطہ کی صورتحال انتہائی خطرناک  حکومت سنجیدہ نہیں :آصف جیلانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سینئر رہنماء انصاف لائر ز فورم آصف جیلانی کچھیلا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خطہ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

 حکومت کسی بھی معاملہ میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی جس کے اثرات پوری قوم پر پڑھیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر معاشی استحکام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اگر اﷲ نہ کرے پاکستان کے حالات میں کچھ گڑبڑ ہوتی ہے۔ تو عوام کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں مگر دیکھا جا رہا ہے کہ حکمران صرف سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں