موچھ میں احتجاجی مظاہرے ، اسرائیل و امریکہ کیخلاف نعرے
موچھ میں احتجاجی مظاہرے ، اسرائیل و امریکہ کیخلاف نعرے فتح حق کی ہو گی ، باطل ذلیل و رسوا ہوگا، فلسطین اور بیت المقدس آزاد ہونگے مقررین
موچھ (نمائندہ دنیا)ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد اتراں کلاں، کوٹ بیلیاں اور بستی شاہ گل محمد والی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، جن میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر ایڈووکیٹ سید اقرار حسین شاہ، مولانا تنویر جعفری، مولانا مظہر پراچہ اور مولانا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے فلسطین کی حمایت میں ہمیشہ اپنا سب کچھ قربان کیا اور مظلوموں کی مدد کے لیے صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے سامنے صرف سید علی خامنہ ای سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے ۔مقررین نے مزید کہا کہ فتح حق کی ہو گی اور باطل ذلیل و رسوا ہوگا، جبکہ فلسطین اور بیت المقدس آزاد ہوں گے ۔ احتجاج کے دوران تھانہ موچھ اور تھانہ پائی خیل کی پولیس بھی سکیورٹی کے لیے موجود رہی۔