کندیاں میں پٹوار خانوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

کندیاں میں پٹوار خانوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

کندیاں میں پٹوار خانوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پٹواری طویل عرصے سے غیر حاضر ،نائب پٹواری اور منشی اپنی من مرضی کر رہے

کندیاں (نمائندہ دنیا)ضلع بھر میں پٹوار خانوں میں غیر حاضری اور انتظامی بے ضابطگیوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق، میانوالی ضلع کے متعدد علاقوں میں پٹواری طویل عرصے سے غیر حاضر ہیں، جس کے نتیجے میں نائب پٹواری اور منشی اپنی من مرضی سے کام نمٹا رہے ہیں۔معلومات کے مطابق کئی مقامات پر پٹوار خانوں کے انتظامات پرائیویٹ افراد کے ہاتھ میں ہیں، جس کی وجہ سے فرد، انتقال اور زمینوں کے ریکارڈ کے کاموں کے سلسلے میں سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات اٹھائے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر پٹوار خانوں میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں