سٹریٹ لائٹس غائب ،رات میں حادثات ، وارداتیں
سٹریٹ لائٹس غائب ،رات میں حادثات ، وارداتیں کمشنر احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت نوٹس لیں : شہری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بلدیہ سرگودھا کے شعبہ سٹریٹ لائٹ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے بیشتر بلاکوں اور کالونیوں کی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں حادثات اور وارداتیں معمول بن چکی ہیں، جس سے عوام کی زندگی اور املاک کو خطرہ لاحق ہے ۔کمشنر سرگودھا نے گزشتہ ماہ شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، مگر بلدیہ کے حکام نے ان احکامات پر عملدرآمد نہ کر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ شہری حلقوں نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت نوٹس لیں اور سٹریٹ لائٹس فوری طور پر درست کروائی جائیں تاکہ شہر میں امن و امان اور عوام کی حفاظت برقرار رکھی جا سکے ۔