بھیرہ میں افطار الصائمین کی تقریب کا انعقاد

بھیرہ میں افطار الصائمین  کی تقریب کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار)جامع مسجد ابو ہریرہ و مرکز رحمت اللعالمین رانجھیانوالا بھیرہ میں افطار الصائمین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت، تقویٰ اور اخوت کا مہینہ ہے جو ہمیں بھوک اور پیاس کی شدت کے ذریعے انسانیت کی خدمت اور مستحقین کی مدد کا درس دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو نفس کی اصلاح، صبر و تحمل اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا شعور دیتا ہے ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عبادات کے ساتھ ساتھ معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اسلام ہمیں باہمی محبت، بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ہے ۔تقریب میں جمیعت اہلحدیث تحصیل بھیرہ کے امیر مولانا قاری عبدالواجد سلفی سمیت علماء کرام، معززین علاقہ اور بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں