بچی کو ہنٹر سے تشدد کا نشانہ بنانے پر ماں کیخلاف درج
میانوالی (نامہ نگار )دو سال کی معصوم بچی کو ہنٹر سے تشدد کا نشانہ بنانے پر ماں کیخلاف ایف آئی آر تھانہ کمرمشانی میں پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق علاقہ آللہ خیل کے رہائشی آصف خان کی بیوی شبانہ بی بی نے کسی بات پر اپنی دو سالہ معصوم بچی مریم بی بی کو ہنٹر سے زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔
بچی کی آواز سن کر پولیس ملازم ڈی ایف سی جائے وقوعہ پہنچا دیکھا بچی کو مسلسل ملزمہ شبانہ بی بی مار رہی تھی پولیس ملازم کو دیکھ کر خاتون موقع سے بھاگ گئی پولیس نے بچی کو ہسپتال پہنچا کر علاج معالجہ کرایا پولیس نے مزید جانچ پڑتال شروع کر دی