موٹر وئیکلز نئی ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی زیر قیادت میانوالی ٹریفک پولیس کا صوبائی موٹر وئیکلز نئی ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ۔ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے *305چالان کرکے مجموعی رقم *6 لاکھ 10 ہزار 400 روپے کے جرمانے کیے اور 90 گاڑیوں کو بند کیا۔