علی خامنہ ای کا قتل عالم اسلام کیخلاف ایک منظم سازش ،مرزا احمد

علی خامنہ ای کا قتل عالم اسلام  کیخلاف ایک منظم سازش ،مرزا احمد

بھلوال(نمائندہ دنیا( پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما مرزا احمد نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈرآیت اﷲ سید علی خامنہ ای کی شہادت پراس دکھ کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے مسلم ملک ایران کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

 ایران میں ہونیوالے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈرایت اﷲ سید علی خامنہ ای کا قتل عالم اسلام کیخلاف ایک منظم سازش ہے جس کا مقصدمسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانا ہے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جہاں اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے اسلامی ملک ایران کے غم میں برابر کا شریک ہیں ۔وہیں پرملک میں انتشاری ٹولہ ملک پاکستان کے امن وامان کو خراب کرنے اور ملک کا تشخص برباد کرنے کیلئے اپنی مہم چلاکر نفرتیں پھیلانے کی کوشش کررہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں