کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انوار الحق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 31 سالہ بھائی رضوان کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغوا کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کرتی ہے ۔