کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت عروج پر

 کھانے پینے کی اشیاء کی  سرعام فروخت عروج پر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بازاروں میں ممنوعہ اوقات کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی،اور صورتحال ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث فیلڈافسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔

 بازاروں میں خریداروں کے رش کے اضافے کے باعث دن دیہاڑے ہی کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال سج جاتے ہیں جہاں پر لوگ بڑی دیدہ دلیری سے نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء فروخت کررہے ہیں بلکہ لوگ بھی بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہ اشیاء خرید رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کے بس میں نہیں جس کی وجہ سے دکانداروں اور خریداروں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے ان دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں