لڑکی سے مبینہ طور پر تین افراد کی اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
لڑکی سے مبینہ طور پر تین افراد کی اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درجلڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ، ملزمان کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر تین افراد کی اجتماعی زیادتی بیوہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق گاؤں 23 جنوبی کی رہائشی بیوہ ممتاز بیگم نے تھانہ بھاگٹا نوالا میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ضروری کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی اس کی 18 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی اس دوران ملزم کامران محسن شہزاد عامر گھر میں داخل ہوئے اور میری بیٹی سے باری باری اجتماعی زیادتی کی بیٹی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا مقدمہ میں تین نامزد اور دو ناملوں افراد کو شامل کیا گیا تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔