جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں افطار پروگرام کا اہتمام
بھیرہ(نامہ نگار)پوور ہیلپ فورس بھیرہ کی جانب سے جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا
شیخ علی حمزہ ملک حفیظ خان بلوچ ملک اسد خان بلوچ اور خواجہ حسن شبیر کی طرف ترتیب دئیے گئے اس افطار پروگرام میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، سماجی و مذہبی تنظیمات کے نمائندگان، بھیرہ پریس کلب کے معزز اراکین اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی علامہ اعجاز احمد چشتی نے ماہِ رمضان کی برکتوں، اخوت و بھائی چارے اور خدمتِ خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور ایسے اجتماعات معاشرے میں محبت اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں ۔