کھلی کچہریاں کے احکامات پر عمل درآمدنہیں ہو رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامی افسران کی طرف سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی خوشنودی کی غرض سے اپنے اپنے دفاتر سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے وقتاً فوقتاً کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ تو جاری ہے۔
مگر ان میں پیش کی جانیوالی شکایات پر جہاں عملدرآمد کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے وہاں، اب یہ کھلی کچہریاں افسران کے کمروں میں چلی گئی ہیں یہی نہیں ان کھلی کچہریوں کی کارکردگی مختصر سے سائلین کو سن کر فوٹو سیشن کروانے کے ساتھ ساتھ اخباری بیان دینے تک محدودہو کر رہ گئی ہے دوسری طرف شہریوں کا مؤقف ہے کہ کلی کچہریوں میں پیشی کے دوران درخواستوں پر جاری کئے جانے والے احکامات پر متعلقہ محکمے اور افسران ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے چکر لگوانے تک محدود ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری سمیت وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔