وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کی سست روی اور ضلعی سربراہان کی عدم توجہی کا نوٹس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کی سست روی اور ضلعی سربراہان کی عدم توجہی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سرگودھا کو سختی سے اقدامات اٹھا کر رپورٹ ارسال کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز،تحفظ ماحولیات، شعبہ اکاؤنٹس،ہیلتھ،ایجوکیشن، ایگری کلچر سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران کو 326سی ایم ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کیلئے بار بار لکھا جا رہا مگر اس سلسلہ میں روایتی سستی اور عدم توجہی کا تسلسل ان افسران کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے لہذا کمشنر سرگودھا زیر التواء سی ایم ڈائریکٹوز پر ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر میکنزم وضع کریں تاکہ مقررہ پیریڈ میں سی ایم ڈائریکٹوز کو نمٹایایا جا سکے ۔