میلہ جشن بہاراں خوشاب کی تقریبات 28مارچ کو شروع ہونگی
میلہ جشن بہاراں خوشاب کی تقریبات 28مارچ کو شروع ہونگی موت کا کنواں سرکس سمیت خوبصور ت پروگرام میلے کا حصہ ہونگے
خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب کی تہذیب و ثقافت کے امین تفریحی میلہ جشن بہاراں خوشاب کی 4روزہ تقریبات 28مارچ کو شروع ہونگی ، میلہ کے انعقاد کے ساتھ ہی ضلع کونسل خوشاب کی جانب سے شامیانوں، کرسیوں،وی آئی پی شخصیات کی ریفرشمنٹ انعامات ٹرافیوں ،آتش بازی، ڈیکوریشن اور دیگر ضروریات کیلئے دو کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں جن میں ضرورت پڑنے پر اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے چیف آفیسر ضلع کونسل خوشاب کے مطابق چار روزہ تقریبات کے دوران محفل نعت، محفل مشاعرہ،موت کا کنواں سرکس اور جمناسک سمیت عوام کی دلچسپی کے خوبصور ت پروگرام میلے کا حصہ ہونگے جبکہ صوبہ پنجاب کے روایتی کھیل نیزہ بازی کبڈی پڑ کوڈی کے علاوہ شتر ناچ گھوڑہ ناچ اور خواتین کی دلچسپی کیلئے ایک الگ خواتین میلہ کو بھی تقریبات میں شامل کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس روائتی میلہ کی تقریبات میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے پنجاب کی اعلیٰ ترین شخصیات کو بطور مہمانان خصوصی مدعو کیا جائے گا ۔