ڈی ایچ کیوہسپتال جوہر آباد کی سٹاف کالونی مسائل کی آماجگاہ

 ڈی ایچ کیوہسپتال جوہر آباد کی سٹاف کالونی مسائل کی آماجگاہ

ڈی ایچ کیوہسپتال جوہر آباد کی سٹاف کالونی مسائل کی آماجگاہ انتظامیہ کی تما م توانائیاں ہسپتال کی مرکزی عمارت کی تزئین و آرائش پر مرکوز

خوشاب(نمائندہ دنیا)تین اطراف سے خود رو جھاڑیوں میں گھری ہوئی ڈی ایچ کیوہسپتال جوہر آباد کی سٹاف کالونی مسائل کی آماجگاہ بن گئی ،ہسپتال انتظامیہ کی تما م توانائیاں ہسپتال کی مرکزی عمارت کی تزئین و آرائش پر مرکوز ہیں اور ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل و نرسنگ سٹاف کی رہائش گاہوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا، کالونی کے تین اطراف اگی ہوئی بڑی بڑی خود رو جھاڑیاں جنگل کا منظر پیش کر رہی ہیں اور وہاں سے نکلنے والے سانپ اور دیگر جنگلی جانور کالونی کے مکینوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں، جوہر آباد میں پچیس برسوں سے گیس کی سہولت میسر ہونے کے باوجود اس کالونی میں گیس کنکشن نہیں لگا جس کی وجہ سے کھانا تیار کرنے کیلئے ملحقہ خود رو جھاڑیاں کاٹ کر کام چلایا جاتا ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق ہسپتال کی جو انتظامیہ اپنے سٹاف کو سہولیات مہیا نہیں کر سکتی اس سے مریضوں کی بھلائی کیلئے کام کرنے کی کیسے توقع کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں