ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سرگودھا کی تشکیلِ نو کا عمل مکمل
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سرگودھا کی تشکیلِ نو کا عمل مکمل ضلعی افسران کو جلد از جلد کمیٹی کو فعال کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سرگودھا کی تشکیلِ نو کا عمل مکمل کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سرگودھا کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیانئی کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر کو سیکرٹری اور ممبران میں اراکین قومی اسمبلی ملک مختار احمد بھرتھ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،خاتون ارم حامد حمید،سابق ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا، اراکینِ صوبائی اسمبلی ملک صہیب احمد بھرتھ، منصور اعظم،میاں سلطان علی رانجھا،میاں اکرام الحق،صفدر حسین ساہی، رانا منور حسین غوث، تیمور علی خان، سردار محمد عاصم شیر میکن، سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان،سابق ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، سی ای اوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی،جبکہ سوئی گیس اور بجلی کے محکموں اور دیگر متعلقہ صوبائی و وفاقی اداروں کے ضلعی نمائندے شامل ہو نگے ، وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی افسران کو جلد از جلد کمیٹی کو فعال کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔