منشیات فروش گرفتار ایک کلو 700گرام چرس برآمد
بھیرہ(نامہ نگار)تھانہ بھیرہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ملک صہیب اشرف کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 700 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ایس ایچ او بھیرہ اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے ۔