بھیرہ میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد میں کارڈز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

بھیرہ میں نگہبان رمضان پیکیج  کے تحت مستحق افراد میں کارڈز  کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ وحید حسن نے میونسپل کمیٹی بھیرہ میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں کارڈز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ حافظ محمد نعمان اور تنویر سلطان ہطار بھی تھے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مستحق افراد کو کارڈز کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن نے سول ڈیفنس کے عملے کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں