الائیڈ سکول شاہ پور کیمپس میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد

الائیڈ سکول شاہ پور کیمپس میں  سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) الائیڈ سکول شاہ پور کیمپس میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت وقار اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں، محنت اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کو سراہنا تھا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی صاحبزادہ سمن سلطان، چوہدری ضیاء الرحمٰن گوندل اور پروفیسر اصغر علی ہتار تھے۔ معزز مہمانوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں علم، کردار اور محنت کے ذریعے روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کی تلقین کی ,تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ ساتھ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی سرٹیفکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کی صلاحیتوں اور محنت کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں