2پیشہ ور بھکاری گرفتار، مقدمات درج

 2پیشہ ور بھکاری گرفتار، مقدمات درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے والے دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

 تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے لیا جو بھیک مانگ کر لوگوں کو تنگ کرتے اور اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں