بنی افغان واٹر سپلائی اسکیم کی فوری بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،شہری
داؤدخیل(نماندہ دنیا )داودخیل کے نواحی علاقہ بنی افغان کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترستے تھے سابق حکومت پاکستان تحریک انصاف کے دور میں 28کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم لگائی گئی۔
جس کے بور دریائے سندھ کے کنارے ماڑی انڈس کیے گئے واٹر سپلائی چالو ہونے کے بعد مسائل سے دو چار ہو گئی کھبی پانی کے پائپ پھٹ جاتے تھے کھبی دیگر مسائل پیدا ہو جاتے تھے اب ایگری ٹیک نے حد برداری کی تو اس کے نیچے واٹر سپلائی کے پائپ دب گئے اور کئی نیچے پھٹ گئے ہیں جس سے بنی افغان کی عوام کے لیے پانی کا مسلہ بن گیا ہے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن واٹر اسپلائی اسکیم بنی افغان ضلع میانوالی کے عہدیداران سعید اسلم خان (چیئرمین)، محمد افضل (سیکریٹری) اور ممبران حنیف جان, ریاض محمد , خان سرور, طاہر خان اور حاجی رشید خان نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بنی افغان واٹر سپلائی اسکیم کی فوری بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔