بدنام زمانہ منشیات فروش شمس گرفتار 1 کلو 800 گرام چرس برآمد

 بدنام زمانہ منشیات فروش شمس گرفتار  1 کلو 800 گرام چرس برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کامیاب کاروائی، ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ضیاء الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش شمس کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی ،اسی طرح میلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہد اور ذوالفقار کے قبضہ سے 120 لیٹر شراب اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں