چاقووں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا

چاقووں کے وار کر کے  شدید زخمی کر دیا

شاہ پورصدر (نامہ نگار ) قصبہ سلیم آباد میں تین افراد محمد حمزہ ، محمد مشتاق ، وجاہت شاہ نے ایک شخص امجد پرویز کو چاقووں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے مضروب کے بھائی عمر دراز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے عمر دراز نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی جہان آباد سے اپنے سسرالی گاؤں سلیم آباد جا رہا تھا جب وہ گرڈاسٹیشن کے قریب پہنچا تو ملزمان نے اسے روک لیا ۔

 مشتاق اور وجاہت شاہ نے اسے پکڑ لیا جبکہ محمد حمزہ نے اس پر چاقو کے متعدد وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔ مدعی اپنے دوست مبشر علی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جنہیں دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے وجہ عناد گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں