پتنگ فروش گرفتار کرکے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

پتنگ فروش گرفتار کرکے  پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار کرکے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر سمیع اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے فیاض احمد محلہ اسلام آباد واں بھچراں سے 11 عدد پتنگیں اور 10 عدد کمیکل ڈور برآمد کرلیں۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ واں بھچراں میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر سمیع اللہ خان نے کہا کہ پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں