اقدام قتل کا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ بانگی خیل پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کا ملزم گرفتار، مستعملہ اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل سب انسپکٹر فرحان خان اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عدنان ولد ضمیر خان سکنہ ٹولہ بانگی خیل کو گرفتار کرکے مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ بانگی خیل میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔