بارش کی وجہ سے بجلی بندش لو گوں کو مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل ایک ہو گیا۔
بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت رک گئی جبکہ لوگوں کو بعض مقامات پر بجلی کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو ہونیوالی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ صبع سویرے تک جاری رہا اور فروٹ منڈی سمیت نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کے ساتھ گلی محلو ں میں بھی لوگوں کو مشکلات در پیش رہیں۔