وریام والا روڈ پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے قیام میں تاخیر

وریام والا روڈ پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے قیام میں تاخیر

وریام والا روڈ پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے قیام میں تاخیر جاجہ پل کے مقام پر 10 سال قبل پٹرولنگ پوسٹ کی منظوری دی گئی تھی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وریام والا روڈ پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ کا قیام عمل میں نہیں آ سکا، جس پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق موٹروے ایم-4 پر وریام والا انٹرچینج کی تعمیر کے بعد ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کے لیے جاجہ پل کے مقام پر 10 سال قبل پٹرولنگ پوسٹ کی منظوری دی گئی تھی اور چار کنال سرکاری اراضی بھی ٹرانسفر کر دی گئی تھی، تاہم تاحال اس منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پوسٹ کے قیام میں تاخیر کے باعث اس شاہراہ پر وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرولنگ پوسٹ کی تعمیر شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں