واں بھچراں ، میانوالی کی سڑکوں کے منصوبے حکومت کو ارسال
واں بھچراں ، میانوالی کی سڑکوں کے منصوبے حکومت کو ارسالسالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے جاری سکیموں کا مقصد آمد و رفت کو آسان بنانا ہے
واں بھچراں / میانوالی (نمائندہ دنیا)واں بھچراں سمیت ضلع میانوالی میں سڑکوں کی بہتری اور نئی تعمیر کے لیے اہم منصوبے حکومت پنجاب کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ آفس آف دی ایگزیکٹو انجینئر، ہائی ویز ڈویژن میانوالی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2026-27) کے لیے مختلف روڈ سکیموں کی تفصیلات جاری کر دیں، جن کا مقصد آمد و رفت کو آسان بنانا اور سفری فاصلے کم کرنا ہے ۔تحصیل میانوالی,ناگنی روڈ تا گلمیری (سرگودھا روڈ) 4.50کلومیٹر | لاگت 14 کروڑ روپے ،مظفر پور تا واٹن والا روڈ 6.70 کلومیٹر لاگت 20 کروڑ روپے ،چراغ والا پل تا موسیٰ خیل روڈ 8.50 کلومیٹر | لاگت 25.5 کروڑ روپے ،سرگودھا روڈ (انور چوک) تا چک 32-31 DB 16 کلومیٹر | لاگت32 کروڑ روپے ،موسیٰ خیل چٹا وٹہ سوانس روڈ تا ڈیرہ نمبرداران: 5 کلومیٹر | لاگت 16.25 کروڑ روپے ،تحصیل عیسیٰ خیل کمر مشانی تا چپری 16 کلومیٹر | لاگت394 کروڑ روپے ،مٹھا خٹک تا سلطان خیل (بشمول بائی پاس): 10.85 کلومیٹر | لاگت: 374.50 کروڑ روپے ،سلطان خیل تا کلور شریف 12 کلومیٹر | لاگت 360 کروڑ روپے ،ونجاری تا گرداری والا 4.50 کلومیٹر | لاگت 202.11 کروڑ روپے ،شیخ آباد تا شریف آباد 5 کلومیٹر | لاگت: 151 کروڑ روپے ،تحصیل پپلاںڈنگانہ متبادل راستہ (پپلاں علووالی روڈ تا دوآبہ) 4.80 کلومیٹر | لاگت 354 کروڑ روپے ،سائفن پل تا حافظ والا (تھل کینال کے ساتھ) 12 کلومیٹر | لاگت 325 کروڑ روپے ،پپلاں ہرنولی روڈ (اڈا 3/4 ایم ایل تا 8 ایم ایل) 12 کلومیٹر | لاگت 300 کروڑ روپے ،ایم ایم روڈ تا پھتی جوئیانوالی (اڈا گولی والا) 11.50 کلومیٹر | لاگت 300 کروڑ روپے ،دوآبہ تا ہیڈ نصیر والا 6 کلومیٹر | لاگت 165 کروڑ روپے ،تھل کینال تا کچی کینال 2.20 کلومیٹر | لاگت 66 کروڑ روپے ،اضافی منصوبے (تحصیل میانوالی)موسیٰ خیل تا پائی خیل (براستہ چٹا وٹہ و سوانس) 15 کلومیٹر | لاگت 395 کروڑ روپے ،میانوالی تلہ گنگ روڈ تا چدرو روڈ (ولی موڈا پل): 2.10 کلومیٹر | لاگت: 63 کروڑ روپے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیے جانے کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوائے گئے ہیں۔