مخبوط الحواس شخص نے ریسکیو 1122کی ایمبولنس پر حملہ کر دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا ) ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کے قریب ایک مخبوط الحواس شخص نے ریسکیوو 1122کی ایمبولنس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ریسکیو سٹاف اور گاڑی میں موجود مریضہ اور اس کے ساتھی مکمل طور محفوظ رہے ۔
ریسکیو 1122کی ایمبولنس نمبری کے بی اے 12 نواحی قصبہ ہڈالی سے ایک مریضہ کو لے کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال آ رہی تھی کہ ہسپتال سے ملحقہ نجی ایمبولنس سٹینڈ کے قریب ملزم نے چلتی گاڑی پر ڈنڈے بسائے اور فرار ہو گیا،پولیس کی ہیلپ لائن پکار 15پر کال چلتے ہی سٹی پولیس حرکت میں آ کر اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی تاہم ابھی تک اس کا سراغ نہیں ملا۔