بھکاری عورتوں نے دکاندار کے گھر کا صفایا کر دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا ) وقار اسلم کالونی جوہر آباد میں بھکاری عورتوں نے دن دیہاڑے مقامی دکاندار اکبر اعوان کے گھر کا صفایا کر دیا۔
اکبر اعوان خوداپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے واقف کار کے انتقال ہر تعزیت کیلئے گیا ہوا تھا اور گھر ایک کمسن بچہ صحن میں کھیل رہا تھا اس دوران بھکاری عورتیں گھر میں داخل ہوئیں اور کمسن بچے کو چکمہ دے کر گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی اٹھا کر رفو چکر ہو گئیں واردات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گھر میں سی سی ٹی کی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے بھکارنوں کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔