مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کا دوسرا نام ، ملک فضل الرحمن اترا
قائدآباد(نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 84 کے کوآرڈینیٹر ملک فضل الرحمن اتراء نے کہا مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کا دوسرا نام ہے۔
جس نے ہر دور میں ہمیشہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کو ترجیح دیا ہے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے آغاز نے مسلم لیگ ن کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں جنہوں نے عوام کو سوشل میڈیا پر صرف سہانے خواب دکھائے وہ علاقہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ہونے والے ترقیاتی کام خاص کر عرصہ دراز سے بند زیر تعمیر فتح پور میرا روڈ کا سروے ہوتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور انکا رویہ سیاسی میدان میں بوکھلاہٹ اور سیاسی ناپختگی کا ثبوت ہے ۔جھوٹ اور مکاری کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو چکاہے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ہمیشہ اپنے کارکنان و عہدیداران کو شائستگی اور وطن پرستی کی سیاست سکھائی ۔