تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن ختم ،سرکاری احکامات نظر انداز

تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن ختم ،سرکاری احکامات نظر انداز

تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن ختم ،سرکاری احکامات نظر انداز شہر کے بازاروں، سڑکوں اور اہم گزرگاہوں پر غیر قانونی تجاوزات بدستور قائم

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود قبضہ مافیا نے سرکاری احکامات کو یکسر نظر انداز کر دیا، جس کے باعث شہر کے مختلف بازاروں، سڑکوں اور اہم گزرگاہوں پر غیر قانونی تجاوزات بدستور قائم ہیں انتظامیہ نے چند روز قبل دکانداروں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر از خود تجاوزات ختم کرنے کی مہلت دی تھی، تاہم ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود نہ صرف تجاوزات برقرار ہیں بلکہ بعض علاقوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں دکانات کے آگے سامان رکھ کر راستے تنگ کر دیے گئے ہیں، جس سے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو بحال رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں